Feb 15, 2018 12:48 pm
views : 561
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines by 11 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،11 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات (15 فروری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 11 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43341 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 234 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 103 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،121 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔