Feb 15, 2018 02:01 pm
views : 588
Location : Benazir International Airport
Islamabad - Libya Tragedy, 11 Bodies Arrival
اسلام آباد،لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں
لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں،جاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے ایس وی 722 کے ذریعے اسلام آباد لائی گئیں،اسلام آباد لائی جانے والی میتوں میں اکرام الحق، تنزیل الرحمان، عظمت بی بی، ولید اکرام، فرحان علی، محمد قاسم بیگ، محمد عزیز، کاشف جمیل، مرزا غلام فرید اور مظہرحسین شامل ہیں۔
چند روز قبل بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل پر الٹنے سے 90 افراد ڈوب گئے تھے جن میں 16 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔
حادثے میں 13 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ 3 افراد کی لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں۔
کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 میں سے 11 افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں جب کہ 2 افراد کی میتیوں کو دستاویزات مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں پاکستان لایا جائے گا،جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق گجرات، 4 کا منڈی بہاؤ الدین، ایک کا راولپنڈی اور ایک کا سرگودھا سے ہے۔
راولپنڈی بے نظیر ایئرپورٹ کے باہر ڈائریکٹر دفتر خارجہ لیبین کرائسز سیل سجاد حیدر خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ31جنوری کو 13 پاکستان کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے اوور سیز پاکستانیوں نے میت منتقلی میں مدد کی،پوری دنیا میں انسانی سمگلنگ میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جبکہ لوگ خود انسانی سگلنگ کی طرف مائل ہوتے ہیں۔