Feb 15, 2018 12:00 am
views : 454
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 410 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 410 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (15 فروری 2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 410 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42942 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،268 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔