Feb 15, 2018 06:34 pm
views : 583
Location : Election Commision Office
Islamabad- Irum Azeem Farooque Media Talk
اسلام آباد، ایم کیو ایم لندن بہادرآباد گروپ کو سپورٹ کر رہا ہے،ارم عظیم فارق
ایم کیو ایم کی منحرف رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم فاروق نکا کہنا ہے کہ ایم
کیو ایم لندن بہادرآباد گروپ کو سپورٹ کر رہا ہے اور مجھے بہادر آباد کی
جانب سے میسجز آئے ہیں۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
الیکشن کمیشن کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارم
عظیم فاروق کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے آپس میں دھڑے کھل کر سامنے آ گئے
ہیں اور ایم کیو ایم کے ارکان ابھی تک کسی کو لیڈر ماننے کے لیے تذبذب کا
شکار ہیں۔
ایم کیو ایم کی منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے اس لیے ڈی سیٹ کرانے کے
لیے درخواست دی گئی تاکہ میں سینیٹ میں ووٹ نہ دے سکوں، جیسا کہ میں نے
اسمبلی میں کچھ اہم بل پیش کیے ہوئے ہیں جبکہ میں نے ابھی تک کسی سیاسی
جماعت میں شمولیت نہیں کی۔
ارم عظیم فاروق کا مزید کہنا تھاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان
بلوچ پر الزام لگایا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر منفی
پروپیگنڈا کیا جبکہ سلمان مجاہد کے خلاف تصویریں بطور ثبوت سامنے آئی ہیں
اور سلمان مجاہد اگر سچے ہیں تو عدالت میں جواب دیں۔