پشاور، پولیس نے تعلیمی اداروں میں بچوں کے حراسا ں کرنے سے متعلق خصوصی انتظاما ت کرنے کا فیصلہ کر لیا
پشاور پولیس نے تعلیمی اداروں میں بچوں کے حراسا ں کرنے سے متعلق خصوصی انتظاما ت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سی سی پی او نے پولیس لائن میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام خواتین اور
بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی
او پشاورطاہر خان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی آرڈٹ چیک کرنے
کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس کے ذریعے بچوں کو حراساں ہونے سے متعلق آگاہی
مہم کا بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس کوبچوں کو
حراساں کرنے اور خواتین پر تشد د جیسے جرائم پر قابو پانے کی اشد ضرورت
ہے،پولیس کے ایک اہم کردار سے ہی دونوں جرائم پر قا بو پایا جا سکتا ہے۔
سیمنار میں سی سی او کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور اہلکاران نے بھی شرکت کی
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر خان کا
کہنا تھا کہ معاشرے میں جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پولیس
آفسران کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد خواتین پر تشدد اور
بچوں کو جنسی زیادتی سے بچانے کے لئے مہم چلائی جائے گی، پولیس کی انتھک
محنت سے ہی بچوں کو حراساں کرنے سے بچاؤ اور خواتین پر تشدد کے واقعا ت پر
قابو پایا جا سکتا ہے اور پولیس اپنی اس ڈیوٹی کو سرانجام دینے میں غفلت
نہیں برتے گی۔