Feb 15, 2018 09:09 pm
views : 446
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- PSP Leaders Media Talk
اسلام آباد، پی ایس پی رہنما آصف حسنین اور سید حفیظ الدین کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں
ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا کے خلاف درخواست جمع کرادی جبکہ بیرسٹر سیف نے
خالد مقبول صدیقی کے کیس میں فریق بننے کی استدعا کردی،چیف الیکشن کمشنر
سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈپٹی مئیر کراچی کے خلاف
درخواست کی سماعت کی۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما
حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ آج ایم کیو ایم لندن ،پی آئی بی اور بہادرآباد
کی وہ صورتحال کراچی میں جو میڈیا کے ذریعے دکھائی جاتی تھی الیکشن کمیشن
کے سامنے آگئی ہیں،الیکشن کمیشن کے ساتھ ہونے والے فراڈ میں ایم کیو ایم
پاکستان کے دونوں گروپ برابر کے شریک ہیں۔
حفیظ الدین شیخ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کو سخت نوٹس
لینا چاہیے،شہر کا برا حال ہے میئر خدمت کے بجائے سیاست میں مصروف ہیں،جبکہ
ڈپٹی میئر کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے،دپٹی میئر کے دفتر
کو تالا لگادیا گیا ہے۔
ا موقع پر پی ایس پی رہنما آصف حسنین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب
سے نوٹس جاری ہوئے تھے جس ہر ہم پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے پانچ تاریخ کو
بلایا ہے تنازعہ دونوں جانب برقرار ہے،سندھ میں جو موجودہ صورتحال ہے اس
میں پی ایس پی کی پوزیشن واضح ہے ہماری کوشش ہوگی کہ سینیٹ انتخابات میں
سیٹ نکالیں۔