بہاولپور، 13 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انتظامات مکمل
بہاولپور میں ہونے والی 13 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی پر کمشنر بہاولپور
اور ایم ڈی ٹوارزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے انتظامات پر پریس بریفنگ
دیتے ہوئے کہا کہ ریلی 15فروری سے 18فروری تک منعقد کی جائے گی۔
اس موقع پر ریجنل مینیجر ٹوارزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب شاہد محمود نے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریس میں15 فروری
کو ملک بھر سے آئی ہوئی گاڑیوں کا کوالی فائنگ راونڈ ہوگاجس کے بعد ریس کے 3
راؤنڈ ہونگے جس میں پہلا راونڈ 16 فروری کو پری پیڈ گاڑیوں کا ہوگا۔
شاہد محمود نے کہا کہ 17 فروری کو سٹاک کیٹگری کی گاڑیوں کی ریس ہو گی جبکہ
18 فروری کو پری پیڈ کیٹگری گاڑیوں کا فائنل راونڈ کھیلا جائے گااور ریلی
کے بعد تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا۔
ریجنل مینیجر نے کہا کہ اس دوران 17 تاریخ کو آتش بازی اور کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
شاہد محمود نے کہا کہ ریلی کیلئے ٹوٹل 474کلو میٹرکا طویل ٹریک تیار کیا گیا ہے ۔