Feb 16, 2018 12:52 pm
views : 460
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 197 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،197 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (16 فروری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 197 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43140 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 225 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،64 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔