Feb 16, 2018 01:37 pm
views : 473
Location : Fata Secretariat
Peshawar- Fata Teachers Protest
پشاور: شمالی وزیرستان اور فاٹا کے اساتذہ کا 19 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
شمالی وزیرستان اور فاٹا کے دوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے 19
ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، مظاہرین نے
ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے جن پر کمیونل اساتذہ کامعاشی قتل بند کیا
جائے جیسے الفاظ درج تھے ،مظاہرے کے شرکاءِ نے فاٹا ایجوکیشن افسران اور
پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا
تھا کہ 19 ماہ سے ہماری تنخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ مالی مسائل
کا شکار ہیں ہمارے مطالبات کی منظوری تک دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔
پشاور ورسک روڈ پر فاٹا سیکرٹریٹ کے باہر کمیونل اساتذہ ایسوسی ایشن کا
احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس کے باعث اطراف کی سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں اور
ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔
اس موقع پرشمالی وزیرستان کے علاقے شوال سے تعلق رکھنے والے ٹیچر عبدالغفور
نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013 سے 2018
آگیا حکومت نے ابھی تک ہمیں ریگولر ملازم نہیں کیا اور نہ ہی ہماری
تنخواہیں دیں جس کیلئے بار بار احتجاج اور دھرنے بھی دیئے گئے ،عبدالغفور
نے کہا کہ ہماری کئی ماہ کی تنخواہ افسران ہڑپ کر گئے ہیں۔
ٹیچر نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ہم لوگ دکانداروں
کے مقروض ہوگئے ہیں ہم فاٹا ایجوکیشن افسران اور پولیٹیکل ایجنٹ سے سوال
کرتے ہیں اگر آپ کو ایک ماہ کی بھی تنخواہ نہ ملے تو آپ کیا کریں گے۔