Feb 16, 2018 03:45 pm
views : 405
Location : Asma Jahangir Residence
Lahore- Governor Punjab reached Asma Jahangir Residence
لاہور، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی عاصمہ جہا نگیر مرحومہ کی رہائشگاہ آمد
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف قانو ن دان اور سماجی
رہنما عاصمہ جہا نگیر مرحومہ کی رہائشگاہ پرگئے اور ان کے اہل خانہ سے
عاصمہ جہانگیر کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔
گورنر پنجاب نے عاصمہ جہانگیر کی بطور قانون دان اور سماجی رہنما ہونے کی
حیثیت سے خد مات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ
مرحومہ ایک بااصول قانون دان تھیں جن کی ساری عمر انصاف کا بول بالا کرنے
کی کوششوں سے عبارت ہے ۔عاصمہ جہانگیر مظلوم کی آواز تھیں۔
اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی ۔