Feb 16, 2018 05:13 pm
views : 549
Location : University Town
Peshawar- Qaumi Watan Party Leader Sikandar Sherpao Press Conference
پشاور: گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف کے افغانستان کے دورے کا خیر مقدم کر تے ہیں، سکندر شیر پاؤ
سکندر شیر پاؤ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد گمانیوں کو
دور کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پاک افغان تعلقات بہت
اہم ہیں جس کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔
پشاور یونیورسٹی ٹاون میں اپنی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب کے موقع پرقومی
وطن پارٹی کے رہنما سکندر شیر پاؤ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف کے افغانستان کے دورے کا خیر مقدم کر تے
ہیں،
سکندر شیر پاؤ نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنا وقت پورا کر رہی ہے لیکن لوگوں میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔
رہنما قومی وطن پارٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت تبدیلی لانے میں مکمل طور پر
ناکام ہو چکی ہے صوبے میں ترقیاتی کاموں کیلئے منصوبے کی لاگت 70 ارب تک
پہنچ گئی ہے، تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ مالی مشکلات سے
دوچار ہے ۔
سکندر شیر پاؤ نے کہا کہ بی آر ٹی کی وجہ سے پشاور کی رہی سہی خوبصورتی ختم
ہوگئی،مقررہ مدت تک بی آر ٹی کو پورا کرنا ناممکن نظر آرہا ہے، ان کا کہنا
تھا بی آر ٹی کے لئے صحیح منصوبہ بندی نہیں کی گئی جلد بازی سے کام لیا
گیا۔