Feb 16, 2018 07:26 pm
views : 535
Location : Islamia College
Karachi- Islamia College Students Protest
کراچی:حکو مت کی جانب سے ساٹھ سال پرانے اسلامیہ کالج کو بند کروانے کے خلاف طلبہ کا احتجاج
کراچی شہر کا ساٹھ سال پرانا اسلامیہ کالج جس میں جنرل ، تجارتی، سائنس اور
لاءِ کے شعبوں سے مطالق تعلیم دی جاتی ہے ، کالج کو حکو مت کی جانب سے بند
کروانے کے خلاف سینکڑوں طلبہ نے احتجاج مظاہرہ کیا، مظاہرین نے حکومت اور
انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ٹرسٹ کی زمین پر تعمیر کئے گئے اس کالج کو حکومت سندھ بند کروانے میں متحرک
ہے، کالج میں گزشتہ کئی سالوں کی طرح رواں سال میں ہزاروں طلبہ گریجویشن
کر رہے ہیں ،طلبہ کا کہنا ہے کہ اگر کالج بند کر وادیا جائے گا تو ہزاروں
طلبہ اس سال تعلیم سے محروم ہو جائیں گے جس کے باعث انکا سال بھی ضائع ہو
سکتا ہے ۔
اس موقع پر کالج کے ایک نوجوان طالب علم نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج پر ٹرسٹ کی طرف سے کیس کیا گیا ہے جس کے
باعث سندھ حکومت اس کالج کو بند کر وارہی ہے ۔
طالب علم نے کہا کہ اس کالج میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ تعلیم حاصل کر
رہے ہیں جن میں جنرل ، کامرس ، سائنس اور قانون کے طلبہ شامل ہیں۔
طالب علم نے مزید کہا کہ آج صبح پولیس اور رینجرزکالج بند کر وانے آئی جس
کے خلاف ہم نے احتجاج کیا، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کالج کو بند نہ
کیا جائے اس کالج سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے اگر حکومت نے ایسا کیا تو ہم
سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔
کالج کے ا یک اور طالب علم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے کالج کو بند
نہ کیا جائے ،طالب علم نے کہ حکومت کی طرف سے کالجز قائم کرنے کیلئے بڑے
بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن عمل نہیں ہوتا،حکومت چاہتی ہے کہ گورنمنٹ کالج
بند کر واکر نجی کالج کے مالکان سے پیسہ بٹورے۔