پشاور،صفدر ٹاون میں گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکا، دو افراد زخمی
پشاور میں گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے مین دو افراد زخمی ہوگئے ۔
واقعے کے مطابق پشاور گلبہار کے علاقے صفدر ٹاون میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے
باعث گھر میں گیس جمع ہو گئی تھی جس پر گھر میں موجود خاتون نے آگ جلانے کے
لیے ماچس لگائی تو ایک زوردار دھماکے سے پوراعلاقہ لرز اٹھا اور گھر میں
اگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ نے فورا موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی۔
دھماکے کے باعث دو افراد جھلس گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے.۔
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افرادکو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔