Feb 16, 2018 07:45 pm
views : 532
Location : Naval Headquarter
Islamabad- Turkey Ambassador visits Naval Headquarter
اسلام آباد ، ترکی کے سفیر آئی مصطفیٰ یُرداقُل کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد، ترجمان پاک بحریہ
اسلام آباد میں ترکی کے سفیر آئی مصطفیٰ یُرداقُل نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے سفیر آئی مصطفیٰ یُرداقُل نے نیول ہیڈ
کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی
۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عالمی بحری امن کے قیام،بحری قذاقی و دہشت گردی
کے خاتمے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تر کی کے سفیر نے امن کے قیام اور بحری قذاقی کی بیخ کنی میں پاکستان نیوی کی کوششوں کو سراہا۔