Feb 16, 2018 07:49 pm
views : 552
Location : Gulshan-e-Iqbal
Karachi- MQM Pakistan General Workers Meeting Preparation
کراچی ، ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد گروپ نے ورکرز اجلاس کیلئے پنڈال سجالیا
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایک دھڑے کا جنرل ورکرز اجلاس آج کے ڈی اے گراؤنڈ میں ہوگا جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس کے لئے کے ڈی اے
گراؤنڈ میں کرسیاں لگا دی گئیں جب کہ اسٹیج کی تیاری کا کام جاری ہے۔اجلاس
سے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رہنما خطاب کریں گے اور تنظیمی
بحران کے حوالے سے کارکنان کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی سے جبراً فارغ کیے گئے ڈاکٹر
فاروق ستار نے بھی 18 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن کے انتخاب کا اعلان کر
رکھا ہے۔ فاروق ستار نے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائشگاہ سے متصل گھر
کو الیکشن دفتر قائم کیا ہے جب کہ الیکشن کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی میں
ہوگا۔