Feb 16, 2018 08:33 pm
views : 529
Location : Parliament House
Islamabad- Parliamentarian VOXPOP About LOC Violation
اسلام آبادبھارت کی جانب سے ایل او سی پر خلاف ورزی جاری،اراکین پارلیمنٹ اور سینئر صحافی کی آراء
پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی تباہ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر میں
شہریوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹ تباہ کر دی جس کے نتیجے میں 5
بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کے خلاف بھارتی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد پارلیمنٹ کے باہر ایل او سی کی خلاف ورزی کے حوالے سے کشمیر
کمیٹی کے سربراہ او رجمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما فضل الرحمن نے ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل سرحدی
قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ، بھارت
کشمیر میں تو پہلے ہیں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے اب اس نے پاکستانی
علاقے میں بھی انسانی حقوق پامال کر نا شروع کر دیئے ہیں۔
فضل الرحمن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ بھارت کو ایل
او سی کی خلاف ورزی جیسے اقدامات سے بعض رہنے کیلئے دباؤ ڈالے کیونکہ خطے
کا امن پاک بھارت دونوں کیلئے ناگریز ہے بھار ت کا امن کو خراب کرنا مناسب
نہیں جس سے عام آدمی پر جنگ کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں،بنیادی بات یہ ہے کہ
پاکستان جنگ کرنا بلکل نہیں چاہتا پاکستان معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل
کر نا چاہتا ہے اسلئے پاک فوج پیشہ ورانہ کاروائی کر کے بھارت کی اشتعال
انگیز فائرنگ کا جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے کرتی ہے تاکہ وہ اپنے ناپاک
ارادوں سے بعض رہے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیربرائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بچوں کی وین پر
فائرنگ کرنا انڈیا کا بزدلانہ فعل ہے ، اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق
کوئی بھی فورس شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنا سکتی بھارت نے ایک طرح سے
اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کی ہم سختی سے مذمت کر تے ہیں
۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ایم این ا ے ملتان عامر ڈوگر نے کہا کہ جب بھی
نوازشریف کی حکومت آتی ہے تو بھارت کی در اندازی بڑھ جاتی ہے جس کے باعث
کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
کیونکہ سب جانتے ہیں کہ مودی سرکار سے نواز شریف کا یارانہ ہے، نواز شریف
کے بیٹوں کے ہندوستان میں بزنس چل رہے ہیں ، ایل او سی کی خلاف ورزی کی
کھلی چھٹی نواز شریف نے دی ہوئی ہے ، اب یہ حکومت کا کام ہے کہ بین
الاقوامی سطح پر اس معاملے کو اُٹھائے ۔
سینئر صحافی حاجی نواز رضا نے کہا کہ بھارت پچھلے ستر سالوں سے کنٹرول لائن
کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن ہماری حکومت کیا کر رہی ہے حکومت کا کام ہے
کہ بین الاقوامی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے ۔
صحافی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری فوج بڑی سے بڑی مشکلات کا مقابلہ
کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اگرکوئی کڑا وقت آیا تو پاک فوج انشاءِ اللہ بھارت
کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی لیکن اصل کام حکومت کا ہے کہ اس معاملے کو آگے نہ
بڑھنے دے ۔