Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 16, 2018 08:48 pm views : 566

Location : Punjab Assembly

Lahore- Provincial Law Minister Rana Sanaullah Media Talk
  • Urdu

لاہور ، ملک کو ناقابل تسخیر بنانا نواز شریف کا جرم ہے، راناثنا اللہ

وزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیہی علاقوں سے عمران خان کو ووٹ مل جائے یہ ناممکن ہے جب کہ لودھراں جیت نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے فرمایا تھا ہر گاؤں میں ایک بابا رحمتا ہوتا ہے اور جب بابا رحمتا بات کرتا ہے تو بات پورے گاؤں میں پھیل جاتی ہے۔
وزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں سے عمران خان کو ووٹ مل جائے یہ ناممکن ہے، لودھراں جیت نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ترقی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ ایجنڈے کے کپتان ہیں جب کہ نواز شریف عوام کے ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں، پاکستان کی عدلیہ اور ادارے ہمارے لیے باعث عزت ہیں، عدالتی نوٹس کی طرح عوامی نوٹس بھی ہوتا ہے اور جب عوامی نوٹس پر کارروائی ہوتی ہے تو پھر مہلت نہیں ملتی۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ راؤ انوار پر ساڑھے 4 سو لوگوں کے قتل کا الزام ہے، راؤ انوار کو خط لکھنے پر مرضی کا ریلیف دیا جاتا ہے اور آج اس کا انتظار کیا جارہا ہے، اس کے برعکس نواز شریف جو عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، انہیں اہلیہ کی عیادت کے لیے جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا جاتا ہے۔
راناثنا اللہ نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانا نواز شریف کا جرم ہے، نواز شریف کو 3 بار عوام نے منتخب کیا جب کہ آج بھارت پاکستان کو چھیڑنے سے ڈرتا ہے اس کی وجہ نواز شریف ہیں۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ چند ہزار لوگ باعث عزت ہیں، یہ نظریہ غلط ہے، عزت لینے کے لیے عزت دینا پڑتی ہے جب کہ ہم نے ثابت کیا کہ ہم عزت کے محافظ ہیں۔
وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن 2018 فری اور شفاف ہونا چاہیے جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے قوم کو امید دلائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوگا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved