لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور سردار جمال لغاری کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور سردار جمال لغاری نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ریکارڈ مدت میں توانائی منصوبے مکمل کر کے
ملک سے اندھیرے دور کئے ہیں۔توانائی بحران کے خاتمے سے صنعتی ترقی کا عمل
تیز ہوگا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔دن رات جھوٹ بولنے والوں نے توانائی
منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے عوام کی مشکلات بڑھائیں۔
محمد شہبازشریف نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی
مجھے دل وجان سے عزیزہے۔جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل
کئے ہیں۔جنوبی پنجاب کی ترقی کی ذمہ داری نبھائی اور آئندہ بھی نبھاتے
رہیں گے۔جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے زیادہ بجٹ مختص کرنا پاکستان
مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔ملتان میں میٹرو اور سپیڈو بس روزانہ
لاکھوں مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لودھراں او ربہاولپور میں بھی سپیڈو بسوں کے ذریعے
عوام کو با وقار سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔146146پکیاں سڑکاں۔ سوکھے
پینڈے145145 کے تحت ہزاروں کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر سے دیہی طرز
زندگی بدلا ہے۔100 ارب روپے کے کسان پیکیج سے کاشتکار خوشحال اور زرعی
پیداوار میں اضافہ ہوا۔ جنوبی پنجاب کی بدحالی کی بات کرنے والوں نے اپنے
دور میں کبھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔
وفاقی وزیر توانائی سرداراویس لغاری نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت
نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے نچھاور کر کے عوام کے دل
جیت لئے ہیں۔