Feb 17, 2018 12:18 pm
views : 553
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting regarding Privatization
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے پی آئی اے میں تنظیم نو کیلئے تجاویز مرتب
کرنے اور پاکستان سٹیل ملز کے حوالے سے جامع منصوبے کی تیاری کی ہدایت کی
ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق کابینہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس وزیراعظم
شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں پی آئی اے
اور پاکستان سٹیل ملز سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔وزیرنجکاری دانیال
عزیز نے دونوں اداروں کے مالی امور ان کو درپیش چیلنجزاور ان کے حل سمیت
مختلف پہلوؤں پرتفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ماضی کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے نہ صرف
دونوں ادارے شدید مالی خسارے میں رہے بلکہ بدانتظامی کے باعث پی آئی اے اور
سٹیل ملز ملازمین کو بھی مشکلات پیش آئیں۔
اجلاس میں تفصیلی غورو خوض کے بعد وزیراعظم نے ہدایت کی دونوں اداروں بارے
جامع منصوبے کی تیاری کے دوران ملازمین سے متعلق امور کو بھی مدنظر رکھا
جائے۔اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی نجکاری کی طرف سے پی آئی اے کے اہم اور
غیراہم شعبوں کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔