Feb 17, 2018 12:40 pm
views : 568
Location : Kot lakhpat jail
Lahore- Zainab Father Ameen Ansari Media Talk
لاہور،مقتولہ بچی کے والد امین انصاری کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے
زینب قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا،مقتولہ بچی کے والد امین انصاری
اور چچا کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے،لیکن زینب کی والدہ گھر میں ہی موجود ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سجاد احمد بھی عدالت پہنچ گئے،جہاں زینب قتل
کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے
گئے ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے
والدامین انصاری کا کہنا تھا کی ہماری یہ ہی حواہش ہے کہ مجرم کو سخت سزا
دی جائے، معافی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
زینب کے والدکا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت دی جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ
ہوا، ملزم کو سنگسار کیا جائے جب تک کہ اس کی موت واقع نہ ہو جائے،چیف جسٹس
ثاقب نثار کا بہت مشکور ہوں،ان کی وجہ سے اتنی تیزی سے ٹرائل ہوا۔