Feb 17, 2018 01:16 pm
views : 560
Location : Different Places
Lahore- ATC to announce verdict in Zainab rape, murder case today
لاہور، ننھی زینب کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس
کا فیصلہ آج سنائے گی,انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد کیس
کا فیصلہ سنائیں گے۔
پنجاب کے ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد
قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش گذشتہ ماہ 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی
تھی۔
زینب کے قتل کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور قصور میں
پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
بھی ہوئے۔
بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا از خود نوٹس لیا اور 21 جنوری کو
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل کیس میں پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا
اظہار کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات کے لیے تفتیشی اداروں کو 72 گھنٹوں کی
مہلت دی, 23 جنوری کو پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں
ملوث ملزم عمران کی گرفتاری کا دعویٰ کیا، جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب
شہباز شریف نے بھی کی۔
زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے خلاف جیل میں روزانہ 9 سے 11 گھنٹے سماعت
ہوئی، اس دوران 56 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور 36 افراد کی
شہادتیں پیش کی گئیں,سماعت کے دوران ڈی این اے ٹیسٹ، پولی گرافک ٹیسٹ اور 4
ویڈیوز بھی ثبوت کے طور پر پیش کی گئیں۔
ملزم عمران کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل ہوا، جس پر 12 فروری کو فرد
جرم عائد کی گئی اور 15 فروری کو انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ
محفوظ کرلیا، جو آج سنایا جائے گا،15 فروری کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے
انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا جائے
گا۔