Feb 17, 2018 01:33 pm
views : 789
Location : Prime Minister House
Islamabad - PM Shahid Khaqan Abbasi meets IBM Karachi Students Delegation
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے طلبہ سےملاقات
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں اورنوجوانوں کو جدید
ٹیکنالوجی سے متعلق علوم سے آراستہ کرکے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتاہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس
مینجمنٹ کراچی کے طلبہ وفدنےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔
طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اوراپنے
آپ کو تحقیق پر مبنی جدیدتعلیم سے آراستہ کریں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ بہتر کاروباری مواقع اور ترقی کے وسیع امکانات
کے پیش نظردنیا پاکستان کی اقتصادی ترقی میں دلچسپی لے رہی ہے۔معاشی ترقی
سےملازمتوں کے نئےمواقع پیدا ہورہے ہیں اور اس ترقی کی بدولت قابل افرادی
قوت ملک سے باہر نہیں جائیگی۔ نجی شعبہ اقتصادی ترقی میں انجن کی حیثیت
رکھتا ہے اسےاہم کردار ادا کرنا چاہیے۔
طلبہ کے سوالوں کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت
اور تعلیم کےشعبے صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہیں تاہم وفاقی حکومت صوبوں
کو تعلیم و صحت کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجزسے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہدخاقان
عباسی نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار ملک کے طور
پرکاربن کےکم اخراج کی سطح کے باوجود ماحول کی بہتری کیلئے کئی اقدامات
کئے ہیں، جن میں فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کو متبادل ذرائع پر
چلانے اورانرجی مکس کو بہتر بنانے کیلئے شمسی توانائی سے بجلی کی
پیداوارمیں اضافےجیسے اقدام کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر طلبہ کو حکومت کے اعلی ترین دفاتر کے کام سے متعلق آ گاہ کیاگیا۔