Feb 17, 2018 05:00 pm
views : 555
Location : Empress Market
Karachi- Vegetables Prices in City
کراچی، سبزی کی مارکیٹوں میں کہیں قیمتیں کنٹرول تو کہیں نامناسب
سبزی ریٹ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے ان دنوں سبزیاں سستے داموں فروخت کرنے
کی ہدایت کے باوجود بعض مارکیٹوں میں دکاندار اپنی من مانی قیمتیں وصول
کرنے پر بضد ہیں جن میں چھوٹے علاقوں کے دکاندار حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں
پر دھیان ہیں نہیں د یتے ۔
کراچی میں سبزی کی مارکیٹوں میں کہیں قیمتیں کنٹرول تو کہیں نامناسب ہیں جو اب بھی مزدور اور تنخواہ دار طبقے کی پہنچ سے دور ہیں ۔
اس حوالے سے ایک سبزی فروش نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے
ہوئے کہا کہ فلحال مارکیٹ میں قیمتیں مناسب ہیں جو غریب آدمی کی پہنچ میں
ہیں۔
سبزی فروش نے کہا کہ ٹماٹر بیس روپے کلو فروخت کیاجارہا ہے ، مٹر چالیس
روپے کلو مٹرہیں ،کھیرا تیس سے چالیس اور دھنیا پودینہ دس روپے کی تین گڈی
فروخت کی جارہی ہیں آج کل کوئی مہنگائی نہیں ہے ۔
اس موقع پر ایک خریدارنے کہا کہ جب تک چیک اینڈ بیلنس نہیں ہو گا ، دفتروں
میں بیٹھے افسران مارکیٹوں کا جائزہ نہیں لینگے اور عوام کے مسائل نہیں
سنیں گے تو اس وقت تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔
خریدار نے کہا کہ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کے پیچھے سے مال سستا آتا ہے
مگرکوئی پرسان حال نہ ہونے کی وجہ سے یہ ہول سیلر یا ریٹیلر سبزی فروش اپنی
من مانی قیمتیں عوام سے وصول کرتے ہیں جس کا سارا بوجھ مزدور اور تنخوا
دار طبقہ پر پڑتا ہے ۔