ملتان، ورکر یونین پا ن چھالیہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
ملتان ورکر یونین پا ن چھالیہ کی جانب سے ملتان پریس کلب کے باہر احتجاجی
مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جن پر انکے مطالبات درج تھے، اسموقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی
بھی کی گئی،مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ شفیق
نے کی ۔
مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا پان چھالیہ سے وابستہ لوگوں کا معاشی قتل بند کیا جائے ،اگر پابندی ختم نا کی گئی تو پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔