قصور زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے زینب کی والدی کا مطالبہ
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کوبچیوں سے زیادتی
اور قتل کے جرائم میں 4 بار سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ہے۔
معصوم زینب کی والدہ نے سفاک درندے عمران علی کو چار بار سزائے موت ملنے کے بعد سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کی والدہ نے کہا کہ عدالت کی
جانب سے جو بھی سزا ملی ہے، بس ٹھیک ہے لیکن ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ اسے
سرعام پھانسی دی جائے تاکہ وہ دوسروں کیلئے عبرت کا نشان بن سکے۔
اس موقع پر زینب کے چچا مدثر انصاری کا کہنا تھا کہ ہم عمران کی شکل بھی
نہیں دیکھنا چاہتےبس مجرم کو عبرتناک سزا دی جائے جبکہ قران وسنت کی روشنی
میں بھی ہمارا مطالبہ جائز ہے۔
زینب کے بھائی ابو ذر کا کہنا تھا کہ کہ عمران کو یا تو اس جگہ پھانسی دی
جائے جہاں اس نے زینب کو پھینکا تھا یا پھر شہر کی مشہور جگہ پر اسے دو دن
تک لٹکایا جائے۔