Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 17, 2018 06:10 pm views : 525

Location : Koth Lakhpat Jail

Lahore- Prosecutor General Punjab Ihtesham Qadir Medai Talk
  • Urdu

لاہور،ننھی زینب کے قاتل کو4 مرتبہ سزائے موت کا حکم

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے 4 روز تک مسلسل کئی کئی گھنٹے کیس کی سماعت کے بعد جمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا گیا، کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں کیا گیا اور فیصلہ بھی جیل کے اندر ہی سنایا گیا،فیصلہ سننے کے لیے زینب کے والد محمد امین بھی کوٹ لکھپت جیل میں موجود تھے۔
جیل کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کا کہنا تھا کہ عمران علی نے زینب سمیت 9 بچیوں کو درندگی اور ہوس کا نشانہ بنایا، آج اس درندے کو نشان عبرت بنادیا گیا ہے، عدالت نے زینب کو قتل، اغوا، جنسی زیادتی اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ نمبر 7 کے تحت مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت دینے کا حکم سنایا۔
پراسکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے کہا کہ بچی کے ساتھ بدفعلی پر عمران علی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔ لاش کو چھپانے کے لیے گندگی کے ڈھیر میں پھینکنے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا دیتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، عدلیہ نے درندے کو نشان عبرت بنانے کے لیے ایک بڑی اہم بنیاد رکھ دی ہے اور اس مقدمے میں نظام انصاف کو نئی جہت ملی ہے جس کے نتیجے میں اب پاکستان میں سائنسی شواہد پر بھی سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجرم نے پہلی پیشی میں ہی عدالت میں زینب سمیت تمام بچیوں پر ڈھائے گئے ظلم کا اقبال جرم کیا اور تمام تفصیلات بتائیں۔ اس کے باوجود عدالت نے اسے شفاف ٹرائل کا مکمل حق دیا اور سوچنے سمجھنے کے لیے 40 منٹ دیے گئے۔ اقبال جرم کے باوجود ہم نے منصفانہ و شفاف ٹرائل کے لیے تمام ثبوت اور شواہد جمع کرکے عدالت میں پیش کیے تاکہ دنیا کو پیغام جائے کہ کیس میں مکمل شفاف ٹرائل ہوا،پراسکیوٹر جنرل نے بتایا کہ اس سیریل قاتل نے 9 بچیوں کے ساتھ زیادتی کی جن میں سے 2 زندہ ہیں لیکن 7 مرچکی ہیں، ابھی صرف زینب کیس کا ٹرائل ہوا ہے، باقی مقدمات کے ٹرائلز، گواہ اور شواہد سب الگ ہیں جن کی کارروائی ابھی چلے گی، ایک دو دن میں مزید دو مقدمات اور 10 سے 15 دن میں تمام کیسز کا فیصلہ آجائے گا۔

Recent News

Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved