قصور،جہاں عمران نےمیری بیٹی کو مارا وہیں اس کو سزا دی جائے،امین انصاری
ننھی زینب کے والد کا کہنا ہے کہ جہاں عمران نےمیری بیٹی کو مارا وہیں اس کو سزا دی جائے ، اس طرح کےمجرم کوسر عام سزائےموت دی جائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امین انصاری کا کہنا تھا
کہ قاتل کو سزا سنائے جانے پر100فیصد مطمئن ہوں، چاہتے تھے مجرم کو سرعام
پھانسی ملے، ہمارا سرعام پھانسی کا مطالبہ جائز تھا خواہش ہے سزا پر
عملدرآمد دنیا دیکھے، زینب کے واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا،
دنیا بھر سے لوگوں نے بھی سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا تھا۔
زینب کے والد نے مطالبہ کیا کہ جہاں عمران نےمیری بیٹی کو مارا وہیں اس کو
سزا دی جائے، کسی این جی او کی پرواہ نہیں کی جائے ، بچے بچیوں کو محفوظ
کیا جائے۔
امین انصاری کا مزید کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ صرف زینب کے حوالے سے تھا ،
باقی بچیوں کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں آیا،حکومت سےگزارش ہےکہ آئین
سازی کی جائے ، اس طرح کےمجرم کوسر عام سزائےموت دی جائے، سیکشن 22 اے میں
لکھاہے حکومت چاہے تو سزا سرعام دے سکتی ہے۔