جہانیاں،گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خاتون کی خود سوزی کی کوشش
جہانیاں میں رضیہ بی بی نامی عورت نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خود
کو آگ لگا کر خود سوزی کی کوشش کی،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ
خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا ۔
رضیہ بی بی کا اپنے خاوند امداد سے تنازع چل رہا تھا جبکہ امداد نے کچھ
عرصہ قبل رضیہ بی بی کو طلاق دی تھی، آگ لگنے سے رضیہ بی بی کے کپڑے اور
بال جھلس گئے رضیہ بی بی کا جسم جھلسنے سے محفوظ رہا۔
متاثرہ عورت کو طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ عورت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔