Feb 18, 2018 05:42 pm
views : 523
Location : Bahawalpur,Cholistan
Bahawalpur- Cholistan Jeep Rally
بہاولپور تیرھویں چولستان جیپ ریلی کےتیسرےمرحلے کا آغاز ہوگیا
بہاولپور میں تیرھویں چولستان جیپ ریلی کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے چولستان جیپ ریلی میں ایک سے بڑھ کر ایک گاڑی سب کو پیچھے چھوڑ جانے کا عزم رکھتی ہے اسٹاک اور موڈی فائیڈ کیٹگریز کی ایک سو سے زائد گاڑیاں مجوعی طور پر چار سو پچپن کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی، 13ویں جیپ ریلی میں خواتین ڈرائیورز کی شمولیت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی، دلچسپ اور سنسنی خیز جیپ ریلی میں شریک خواتین کی کارکردگی نے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
محکمہ سیاحت کے جانب سے جیپ ریلی کا آغاز سنہ 2005 میں ہوا تھا جس کا مقصد پنجاب میں موٹوسپورٹس کا فروغ دینا تھا، جیپ ریلی کا روٹ چولستان صحرا میں تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تقریبا 450 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔
ریس میں شریک ڈرائیور کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چولستان کی ریلی ملک کی سب سے بڑی اورلمبی ریس ہے،جبکہ آج ہم ریس کےتیسرےمرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ ابھی میری توجہ جیت کی جانب نہیں بلکہ میری گاڑی نئی ہے تو اس میں دیکھ رہا ہوں کیا کمی بیشی ہے۔