Feb 18, 2018 06:09 pm
views : 531
Location : Khyber Teaching Hospital
Peshawar- KTH Celebration
پشاور،خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پرائیویٹ پریکٹس کے ایک سال کامیابی سے مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پرائیویٹ پریکٹس کے ایک سال کامیابی سے مکمل ہونے پر
تقریب کا انعقاد کیا گیا اس پریکٹس سے ایک سال میں 24107مریض مستفید
ہوئے۔
تقریب کے مہمان خصوسی صوبائی سیکریڑی ہیلتھ عابد مجید تھےتقریب سے خطاب
کرتے ہوئے عابد مجید کا کہنا تھا کہ انسٹیٹیوشنل بیس پریکٹس آئی بی پی کے
آغاز کا اصل مقصد عوام کو ایک چھت کے نیچے بہترین اور اعلیٰ معیار کی طبی
سہولیات فراہم کرنا ہے۔ 600روپے کی معائنہ فیس پر مریضوں کا علاج کیا جاتا
ہے، نامی گرامی ڈاکٹرز جدید ترین مشینوں سے مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمایئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا
تھا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال نے آئی بی پی فارمیسی بھی شروع کی ہے جہاں کوالٹی
ادویات بازار سے کم نرخوں میں دستیاب ہیں، پرائیویٹ پریکٹس کا ٹائم سات
گھنٹوں سے بڑھا کر چودہ گھنٹے کر دیا ہے۔