کوہاٹ،زیر تعمیر پل گرنے سے 6مزدور جاں بحق ،2 زخمی
کوہاٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب پل گرنے کے باعث 6مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی
ہوگئے ہیں،حادثے کےبعد ریسکیو1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں، ریسکیو
اہلکاروں نےملبے تلے دبے افراد کو نکال کر امدادی کارروائیوں کا
آغازکردیاہے۔
غلام بانڈہ میں کیڈٹ کالج کے قریب زیر تعمیر پل اس وقت گر گیا جب وہا ں پر مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے
مقامی پولیس کے مطابق زیر تعمیر پل گرنے کے نتیجے میں 6 مزدور جاں بحق جبکہ
2 زخمی ہیں ،واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاںبحق مزدوروں کو
نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔