پشاور،شہریوں کی چڑیا گھرمیں تفریح
موجودہ حکومت نے پشاور میں چڑیا گھر بناکر اس شہر کو اور اس کے باسیوں اور
سیاحوں کو ایک تفریحی مقام میں کچھ وقت گزارنے کا موقع دے دیا ہے۔
اس تفریحی مقام کے افتتاح کے بعد عوام اس مقام کا لطف لے بھی رہے
ہیں,شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کو بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ بچپن نہ سہی
لیکن پچپن سے تو پہلے ہی چڑیا گھر دیکھ لیا۔
چڑیا گھر کا کسی شہر می وجود دراصل وہاں کے باسیوں کے اعلیٰ شہری ذوق کی
عکاسی کرتا ہے, انسان اسی وقت جانور سے محبت کرسکتا ہے جب وہ صحیح طور پر
مہذب ہوجائے۔
پشاور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ چالیس روپے اور بچوں اور طلبا کے لیے بیس روپے مقرر کیا ہے۔