Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 18, 2018 08:24 pm views : 520

Location : Press Club

Lahore- Pak Health Care Press Conference
  • Urdu

لاہور،طویل وقفہ کے بعد انڈیا کے لیور ٹرانسپلانٹ کے ماہر ڈاکٹر کی ٹیم لاہور میں ہیپاٹائٹس اور لیور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے لئے چیک اپ کیمپ لگائے گی

طویل وقفہ کے بعد انڈیا کے لیور ٹرانسپلانٹ کے عالمی ماہر ڈاکٹر سبھاش گپتا کی ٹیم لاہور میں ہیپاٹائٹس اور لیور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے لئے چیک اپ کیمپ لگائے گی، کیمپ مقامی ادارہ پاک ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام لگایا جائے گا جس میں آرٹمس ہسپتال نئی دہلی کے گری راج سنگھ ہیپاٹائٹس اور لیور ٹرانسپلاٹ کے مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک ہیلتھ کیئر کے سی ای او ڈاکٹر میاں عزیز الرحمن کا کہنا تھا کہ کچھ پابندیوں کے باعث گزشتہ ایک سال سے کوئی انڈین ڈاکٹر پاکستان نہیں آ سکا تھا اور نہ ہی وہاں کوئی لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے پاکستان سے مریض جا سکے تھے جس کے باعث لیور ٹرانسپلانٹ کے متعدد مریض دم توڑ گئے تھے صورتحال کو دیکھتے ہوئے حالات معمول پر آنے کے بعد انڈین لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم آرٹمس ہسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر گری راج سنگھ پاکستان میں مریضوں کا معائنہ اور انڈیا میں ہونے والے لیور ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کا فالو اپ بھی کریں گی ۔
ڈاکٹر میاں عزیز الرحمن کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے پاکستانی مریضوں کیلئے میڈیکل ویزوں کا اجراء خوش آئند ہے اس سے جگر کے مرض میں مبتلا پاکستانی مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور چیک اپ کیلئے بہت فائدہ ہو گا کیونکہ دنیا بھر میں سب سے سستا لیور ٹرانسپلانٹ انڈیا میں ہی ہوتا ہے جبکہ پاکستان، ترکی اور چائنہ میں لیور ٹرانسپلانٹ کا خرچ بہت زیادہ ہے جو غریب مریض افورڈ نہیں کر سکتے اسی لئے ہماری کوشش رہی ہے کہ انڈیا کی سپیشلٹی پاکستانی مریضوں کیلئے دستیاب رہے اور ہم انڈیا پاکستان دونوں حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حالات چاہے جیسے ہی کیوں نہ ہوں میڈیکل ویزوں کا اجراء کسی صورت نہیں رکنا چاہیے اور دونوں حکومتوں کو اس حوالہ سے واضح اور میوچل پالیسی بنانی چاہیے۔
ڈاکٹر عزیز الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے انڈیا جانے والے مریضوں کو ٹرانسپورٹیشن، ویزا پراسیسنگ اور لیگل ڈاکو منٹس کی تیاری میں بلامعاوضہ خدمات فراہم کر رہے ہیں ڈاکٹر گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور یہی مرض آگے بڑھ کر لیور ٹرانسپلانٹ تک پہنچتا ہے اس لئے پاکستان حکومت ہیپاٹائٹس کنٹرول کرنے کیلئے اضافی اور ضروری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved