جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن
میں بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان خریدے جارہے ہیں،ایم ایم اے کو فعال بنا رہے ہیں صوبہ میں آئندہ اسلامی
حکومت بنے گی اور حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لینگے۔
واپڈا ٹاون میں سراج الحق کا شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
نواز شریف کہ رہا ہے کہ عدالتوں میں انصاف نہیں ،نواز شریف نے اپنے دور
اقتدار میں عدالتی نظام سمیت دیگر شعبوں پر توجہ کیوں نہیں دی ،ملک کرپشن
کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ،بے روزگاری میں بہ تحاشا اضافہ ہوا ہے ،حکمران
یہاں سے مال کما کر باہر کی تجوریاں بھر رہے ہیں جبکہ غربت میں اضافہ ہو
رہا ہے۔
سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن
میں بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان خریدے جارہے ہیں ،پارلیمان میں ارکان کے حجم
کے برعکس بعض سیاسی جماعت سینیٹ کے لیے امیدوار کھڑے کررہی ہیں ۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مودی سرحد پر سکول کہ بچوں کو نشانہ
بنا رہا ہے وجہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران بزدل ہے ،نوازشریف اور آصف علی
زرداری پھر اقتدار میں آنے کے لیے پر تول رہے ہیں ۔
متحدہ مجلس عمل کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی موروثی
سیاست کےخلاف ہے ،ایم ایم اے کو فعال بنا رہے ہیں صوبہ میں آئندہ اسلامی
حکومت بنے گی اور حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لینگے ،جماعت اسلامی کہ پاس
نیک قیادت ہے،جماعت اسلامی پر کرپشن کا داغ نہیں چیف جسٹس آف پاکستان کہ
ہاتھ میں انگریزی کہ بجائے قران پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔