Feb 19, 2018 12:58 pm
views : 603
Location : PAF Base, Korangi Creek
Karachi- Closing ceremony of 37th CAS Open Golf Championship-2018
کراچی ، 37ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ مطلوب احمد کے نام
کراچی میں 37ویں چیف آف ایئر اسٹاف گالف چیمپئین شپ 2018کی اختتامی تقریب ،
ائیر مین گالف کورس ، پی اے ایف بیس کورنگی کریک کراچی میں منعقد ہوئی ۔پا
ک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
ترجمان پاک فضایئہ کے مطابق مطلوب احمد اور ذولفقار علی کے درمیان چیمپئین
شپ کے آخری روز سخت مقابلہ ہوا لیکن مطلوب احمد گراس اسکور 285کے ساتھ فاتح
قرار پائے ۔ذوالفقار علی نے گراس اسکور 287(01انڈر پار ) کے ساتھ دوسر
پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسر ی پوزیشن مشترکہ طور محمد شبیر اور وحید بلوچ کے
حصے میں آئی جنہوں نے 288پار گراس پوائنٹس حاصل کئے ۔
ترجمان کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے تمام کیٹگریز کے فاتحین کو
مبا رکبادی ۔انہوں نے چیمپئین شپ کے کامیاب انعقاد پر رائیر مین گالف کورس
کی انتطامیہ کو بھی مبارکباددی اور شپ وروز کی انتھک محنت کرنے والے دیگر
افراد ی قوت کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے گالف کورس کے سول ملازمین کے
بچوں کی پڑھائی کے لئے 20لاکھ روپے کی خطیر رقم کا بھی اعلان کیا ۔
خواتین میں عانیہ فاروق نے چھٹی مرتبہ 91پوائینٹس کے ساتھ گراس ٹائٹل جیتا
جبکہ نیٹ کیٹیگری میں عائشہ فوزان نے 79اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
ایئر مین گالف کورس کا شمار پاکستان میں انتہائی چیلجنگ گالف کورس میں ہوتا
ہے جہاں تنگ فیئر ویز اور لاتعداد بنکر ز تما م گالف کورس میں پھیلے ہوئے
ہیں۔
چیمپئین شپ میں پور ے ملک سے 325گالفرز ، بشمول 112پیشہ ور کھلاڑیوں نے
80لاکھ روپے کی انعامی رقم کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہوئے
جو کہ پاکستان میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے ۔ چیمپئین شپ میں پروفیشنل
کیٹیگیر ی کے علاوہ سنیئر/جونیئر پر وفیشنلز ، ایمیچر، ایئر مین گالف کلب
ممبرز ، لیڈ یز ، وٹیر نز گالفرز نے حصہ لیا ۔
اس چیمپئین چیف آف چیمپئین شپ کی ابتداء 1977میں ہوئی جوکہ باقاعد گی سے
پاکستان گالف فیڈ یشن اور پاک فضائیہ کے تحت ہونے والے سالانہ کھیلوں کا
حصہ ہے ۔