Feb 19, 2018 02:07 pm
views : 593
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Health
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں صحت عامہ کے شعبہ میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا صحت عامہ کی معیاری
سہولتوں کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ میں پنجاب کے
ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر دیکھنا چاہتا ہوں۔پنجاب حکومت نے
ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے وسائل
دیئے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہاآئندہ بھی ہیلتھ کیئر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے
وسائل کی کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔محکمہ صحت میں جاری اصلاحاتی
پروگرام کے اہداف کو مزید محنت کے ساتھ حاصل کیا جائے۔ ان اہداف کا حصول
معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور محکمہ صحت کی محنت سے
ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولتوں میں بہتری آئی ہے
جس سے مریضوں کو اعتماد بڑھا ہے۔ 60 بنیادی مراکز صحت میں جدید الٹرا ساؤنڈ
مشینیں آ چکی ہیں۔ ویکسینیشن کی کوریج میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس میں مزید
اضافے کے لئے کاوشوں کو تیز کیا جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاجو اضلاع اہداف میں پیچھے ہیں وہاں
ٹارگٹ کے حصول کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کرکے فوری عملدرآمد کیا جائے۔صحت
عامہ کے جاری اصلاحاتی پروگرام کی موثر مانیٹرنگ بے حد ضروری ہے۔ لیڈی
ہیلتھ ورکرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت سے ہم آہنگ کیا جائے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو پنجاب ہیلتھ سروے ٹو کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے صحت کے اصلاحاتی پروگرام میں بہترین کارکردگی پر صوبائی وزراء
خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر عمر سیف، چیئرمین منصوبہ بندی و
ترقیات، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، ممبر ہیلتھ پی اینڈ ڈی، چیف
ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام کو شاباش دی۔
صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر،
مشیر ڈاکٹر عمر سیف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و
ترقیات،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، چیف
ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب
ہیلتھ کیئر کمیشن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، متعلقہ حکام،
طبی ماہرین اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔