Feb 19, 2018 05:55 pm
views : 589
Location : Sindh Assembly
Karachi- PTI MPA Khurram Sher Zaman Media Talk
کراچی،راؤ انوار کو بے گناہ لوگوں کے قتل کا لائسنس آصف زدراری نے دیا تھا،خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے آصف زرداری کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان
کا کہناتھا کہ راؤ انوار کے حق میں آصف زرداری کے بیان کی مذمت کرتے
ہیں،راؤانوارنے کئی جعلی مقابلوں میں بے گناہوں کومارا،اردو بولنے والے بھی
جعلی مقابلوں کی بھینٹ چڑھے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیان سے پشتونوں اور
راؤ انوار کے جعلی مقابلوں سے متاثر ہونے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی
ہےآصف زرداری کراچی کے عوام سے معافی مانگیں۔