Feb 19, 2018 06:24 pm
views : 531
Location : Provincial Election Commision Office
Karachi- Information Minister Sindh Syed Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی،منتشر قومی موومنٹ کے انتشارکا فائدہ ہمیں ہوگا،ناصر حسین شاہ
پیپلزپارٹی کےانتھونی نویدنےاقلیتی ، حمیرہ علوانی نےخواتین کی خصوصی نشست
کے کاغزات واپس لےلیے ہیں جبکہ تاج حیدراورنداکھوڑو بھی کاغذات نامزدگی
سےدستبردارہوگئیں ہیں۔
اس سلسلے میں ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہم سب کو قبول ہے اور آج سارے خوش ہیں۔
کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنرکے دفتر کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا منتشر قومی موومنٹ
کے انتشار کا ہمیں فائدہ ہوگا،ایم کیو ایم میں جو انتشار ہے اس سے انکی
صورتحال کچھ اچھی نہیں ہےجس کا سیاسی طور پر فائدہ ہمیں ہوگا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ منتشر قومی موومنٹ کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے
الزامات لگاناعجیب بات ہے وہ تو خود پتہ نہیں کیا کر رہے ہیں کل کے الیکشن
پر بہادر آباد گروپ نے سوالات اٹھادیے ہیں جو لوگ خود الیکشن کی طرف جا رہے
ہیں، وہ ہارس ٹریڈنگ کی کیا بات کریں گے۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک میئر کو ہٹانے کی بات ہےتو
پیپلز پارٹی اسکاحصہ نہیں بنے گی ،شہر میں جو کام میئر کراچی کرا رہے ہیں
اور پیپلز پارٹی انکو سپورٹ کر رہی ہے۔