Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 19, 2018 07:34 pm views : 507

Location : President House

Islamabad- President Mamnoon Confers Nishan-e-Imtiaz upon Chief Royal Malaysian Navy
  • Urdu

اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین نے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ تان سری احمد قمر الزماں کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

اسلام آباد میں صدر مملکت ممنو ن حسین نے ملائیشیا کے نیول چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان ایچ جے احمد بدرالدین کو نشان امتیاز(ملٹری) عطا کیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملائشیا کی رائل نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان ایچ جے احمد بدرالدین نے صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ اس سے قبل صدر مملکت نے ایک پروقار تقریب میں انھیں نشانِ امتیاز (ملٹری) بھی عطا کیا۔ تقریب میں ملائیشیا کے سفیر اکرام بن محمد ابراہیم اورچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑدی ہے۔ اب بچے کھچے دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان آرہے ہیں جس کی روک تھام کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑھ تعمیر کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں جلد ہی اس خطے میں دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان افغانستان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
صدر مملکت نے یہ باتصدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ آسیان کی مکمل ڈائیلاگ پارٹنر شپ کے حصول کے لیے ملائیشیا نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا جس پر ہم اس کے شکر گزار ہیں۔
صدر مملکت نے دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون پر مسرت کا اظہار کیا اور خواہش کا اظہارکیا کہ ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلی سطح کے وفود کا تبادلہ جاری رہنا چاہیے۔
ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کامیاب رہے ہیں اور ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اب سرحد پار سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس کی روک تھام کے لیے افغان حکومت سے بات چیت جاری ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کو انسداد دہشت گردی کا خصوصی تجربہ ہے اور اب وہ اس سلسلے میں دوست ممالک کو تربیت بھی فراہم کر سکتی ہے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved