پشاور، بلائنڈ ایکشن ایسوسی ایشن کمیٹی آف پاکستان کی جانب سے نابینا افرادکے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پشاور پریس کلب کے سامنے بلائنڈ ایکشن ایسوسی ایشن کمیٹی آف پاکستان کی
جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں درجنوں نابینا
افراد نے شرکت کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین نے اپنے مطالبات
کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری نوکریوں میں نابینا افراد کا کوٹہ کو مختص
کیا جائے صوبائی حکومت کی جانب سے کئی دفعہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان
کی وزیر اعلی خیبر پختون خوا سے ملاقات کرائی جائے گی لیکن ان سے دس منٹ
کی بھی ملاقات نہیں ہوئی ،ملک کے دیگر صوبوں میں نابینا کو تمام مراعات دی
جارہیں ہیں مگر ہمارے صوبے کو محروم رکھا ہوا ہے۔
اس موقع پر ممبر بلائنڈ ایکشن ایسوسی ایشن کمیٹی آف پاکستان، ذیشان خان نے
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود سے باہر
نہیں نکلے ہمیں مجبور کیا گیا ہے جس طرح ملک کے دیگر صوبوں میں نابینا کے
مطالبات منظور کئے گئے ہیں ایسے ہی خیبر پختون خوا میں بھی نابینا کو
مراعات دی جائیں ۔
ذیشان نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سینکڑوں نابینا مرد و خواتین بے روز گار
ہیں، موجودہ حکومت نے خود 2014 میں نابینا کے حقوق کیلئے بل پیش کیا گیا
مگر آج تک اس بل کو منظور نہیں کیا گیا۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم پریس کلب کے
بعد اسمبلی کے سامنے اس وقت تک د ھرنا دینگے جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ
ہوجائیں۔