Feb 19, 2018 09:16 pm
views : 555
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets CM Gilgit Baltistan
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ
حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں کابینہ اراکین اورمشیران کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ
حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں کابینہ اراکین اورمشیران کے وفد نے ملاقات
کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گلگت بلتستان میں
سیاحت کے فروغ کیلئے 25بسوں کی فراہمی کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے گلگت
بلتستان کے پنجاب میں قتل ہونیوالے طالبعلم دلاور عباس کے ورثاء کیلئے
10لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا گلگت بلتستان کی تعمیر
وترقی میں تعاون پر وزیراعلیٰ شہبازشریف،پنجاب حکومت اورعوام کے بے حد
شکرگزار ہیں۔ہم ہرشعبے میں پنجاب حکومت کی تکنیکی معاونت اورگلگت بلتستان
کی ترقی میں تعاون پر شکریہ ادا کرنے کیلئے حاضر ہوئے ہیں۔آپ نے پنجاب
کوترقی کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنا دیا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان160 نے کہا شہبازشریف کی شاندار کارکردگی کے بدولت
پاکستان مسلم لیگ(ن) کو گلگت بلتستان میں کامیابی ملی ہے۔وزیراعلیٰ
شہبازشریف نے پنجاب حکومت اور عوام کی جانب سے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے
وسائل فراہم کر کے بے مثال ایثارکا مظاہرہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے اپنے بجٹ
سے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے1 ارب روپے فراہم کر کے ہم پر بڑا احسان کیا
ہے۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے ہم 300بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی بنا رہے
ہیں۔تعلیم اورصحت کے شعبہ میں پنجاب حکومت کا تعاون لائق تحسین ہیں۔ٹیچرز
ٹریننگ پروگرام میں پنجاب حکومت بھر پور معاونت کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے نلترمیں پنجاب ہاؤ س کے قیام کیلئے زمین کی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف گلگت بلتستان میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی ہیں
اورہم انکی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان کی تمام اکائیاں
ترقی کریں گی تبھی پاکستان خوشحال ہوگا۔ہم سب کو ملکر اجتماعی کاوشوں سے
وطن عزیز کو عظیم سے عظیم ترملک بنانا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے شاندار کام کرنے پر
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اورانکی کابینہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد بھی
دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر ائزیشن منصوبے میں معاونت کیلئے
ٹیم فوری طورپر گلگت بلتستان بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔دونوں صوبوں کے حکام
پر مشتمل کوآرڈینشن کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اورکابینہ کے اراکین کا گلگت بلتستان
کی تعمیرو ترقی میں تعاون پر وزیراعلیٰ شہبازشریف سے بھرپور اظہار تشکر
کیا۔
ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا آپ نے ہمارے صوبے کی ترقی کیلئے جو
تعاون کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں۔
گلگت بلتستان کے وفد میں ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان،وزیرخزانہ حاجی ایم اکبر
تابان،وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی،وزیرخوراک محمدشفیق،وزیرترقی برائے خواتین
ثوبیہ مقدم،وزیرورکس ڈاکٹر محمد اقبال،وزیر لوکل گورنمنٹ فرمان علی
اورمشیران شامل تھے۔
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،مشیر ڈاکٹر عمر
سیف،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر
موجود تھے۔