Feb 19, 2018 09:25 pm
views : 409
Location : Punjab Assembly
Lahore- PML N Zaeem Qadri Media Talk
لاہور، ہو سکتا ہے عمران خان شادی کے بعد سمجھداری کا مظاہرہ کریں،زعیم قادری
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے عمران خان
شادی کے بعد سمجھداری کا مظاہرہ کریں، اگر تعویز گنڈوں سے وزیر اعظم بنا
جاسکتا تو سب سے پہلے میں خود وزیر اعظم بن چکا ہوتا۔
دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں جبکہ دعا گو ہوں کہ انہیں سکون
قلب نصیب ہو،اللہ انہیں بہترزندگی عطا فرمائےاور ذہنی طور پر پختگی عطا
فرمائے ۔
وہ خود کو لیڈڑ کہتے ہیں امید کرتے ہیں کہ ا سکے بعد وہ قومی معاملات پر
دھیان دیں گے دوسری چیزوں سے انکا دھیان ہٹ جائے گااور وہ ایک سجھدار
سیاستدان کی طرح وہ ایسے کام کریں گے جس کی قوم ان سے امید کرتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر تعویز گنڈوں سے وزیر
اعظم بنا جاسکتا تو سب سے پہلے میں خود وزیر اعظم بن چکا ہوتا۔