Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 19, 2018 09:54 pm views : 557

Location : Naval Headquarter

Islamabad- Chief of Royal Malaysian Navy meets Chief of the Naval Staff
  • Urdu

اسلام آباد، رائل ملائشین نیوی کے چیف کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔
ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل ملائشین نیوی کے چیف کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔
بعد ازاں ، رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراکیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور رہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بالخصوص کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کے بیخ کنی کے آپریشنزمیں شرکت پر روشنی ڈالی گئی۔معزز مہمان کو کثیرالقومی ٹاسک فورسز150اور151کی پاک بحریہ کے اعلیٰ آفیسرزکی جانب سے کمانڈزکی متعدد مدت کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے بعدعلاقائی مسائل کے متعلق پاک بحریہ کے نقطہ نظر اوربحر ی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردارپر معزز مہمان کو ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
بعد ازاں، رائل ملائشیننیوی کے چیف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے بعد ایوانِ صدر میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین نے رائل ملائشیننیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین کو پاکستان کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ رائلملائشیننیوی کے چیف کو یہ اعزازپاکستان اور ملیشیاء بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں اُن کی غیر معمولی خدمات اور قابلِ قدر کردار کے اعتراف میں دیا گیا۔
دورے کے دوسرے مرحلے میں ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے۔رائل ملائشیننیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved