Feb 19, 2018 09:59 pm
views : 551
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور، عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے اگر بلالیا، ہنی مون کے لئے ٹکٹ اور ہوٹل کی آفر دوں گا،رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے مفتی سعید کو
اپنا نکاح پڑھانے کے لئے رکھا ہے، عمران خان ولیمے میں مجھے نہیں بلائیں گے
اگر بلالیا تو بڑی بات ہوگی، عمران خان کو ہنی مون کے لئے ٹکٹ اور ہوٹل کی
آفر دوں گا۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا عمران خان اور ان کی اہلیہ کو شادی کی
مبارک باد پیش کرتا ہوں،شادی مقدس رشتہ ہے مذاق نہیں اڑنا چاہئیے،لیکن
عمران خان کی شادی پہلے ہو چکی تھی پر معاملے کو چھپایا گیا، ریحام خان کی
طرح مجھے بھی اس میں کوئی بات نظرنہیں آئی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تحریک کسی سے ٹکراؤ نہیں،ووٹ
کاتقدس بحال ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر
نا اہل کیا گیا ، انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کاہرکارکن نوازشریف پراعتماد
کرتا ہے اور ملک کی سب سے بڑی جے آئی ٹی 21 کروڑ عوام ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے کمزور
فیصلہ دیا، پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا، کمزور فیصلہ
نواز شریف کے بیانیہ کے آگے ٹھہر نہ سکا، نواز شریف کے پارٹی صدر رہنے یا
نہ رہنے سے فرق نہیں پڑے گا، میاں صاحب کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کوشش کی
جارہی ہے، ان پر ایسے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا۔