Feb 20, 2018 01:33 pm
views : 466
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 427 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،427 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل (20 فروری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 427 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43145 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 271 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 63 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،196 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔