پشاور،فاٹا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں احتجاج
قبائلی طلبا کی جانب سے ایف ڈی اےکی کرپشن کے خلاف پشاور پریس کلب سے گورنر ہاوس تک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
فاٹاا سٹودنٹس فیڈریشن کی جانب سے کئے جانے والےمظاہرے کی قیادت صدر شوکت
آفریدی نےکی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن
پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں قبائلی طلبا کا سکالر شپ میں
مخصوص کوٹہ ہے جس سے طلبا کو محروم رکھا جا رہا ہے اور قبائلی طلبا کے
ہاسٹلز میں سہولیات کا فقدان ہے جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں جبکہ گورنر
خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کرتے ہے کہ ان کے مطالبات جلد از جلد مانے جائے ۔
فاٹاا سٹودنٹس فیڈریشن کے صدر شوکت آفریدی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس ہمارے احتجاج کو روکنے کی
کوشش کررہی ہے،اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ
پورے ملک میں وسیع کر دیا جائے گا۔