Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 20, 2018 02:03 pm views : 625

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh attends SAFE Conclave 2018 Conference
  • Urdu

کراچی ، صنعتی ترقی میں تاجروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں ساؤتھ ایشین فورم آف ایمپلائز کی ساتویں کانفرنس کنکللیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کی جانب سے نئی صنعتیں لگانے سے ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم ہوتے ہیں جس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہوتی ہے۔
گورنر سندھ نے اہم کانفرنس کے کراچی میں انعقاد پر ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بطور وفاق کے نمائندے ان کی یہ اولین ذمے داری ہے کہ صوبہ سندھ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے سازگار مواقعوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کارپوریٹ پس منظر کے باعث انہیں سرمایہ کے تحفظ، درکار سیکیورٹی ، کاروبار کے لئے سہولیات ، تعاون اور مدد کی فراہمی اور اس ضمن میں حکومت کا کردار جسے عوامل کا بخوبی ادارک ہے۔ اس فورم کے لئے جنوبی ایشیائی ممالک کےتاجروں ، ڈچ ایمپلائزکو آپریشن پروگرام اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں کی شرکت دراصل کراچی میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر ان کے اعتماد کا اظہا ر ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے غیر ملکی مندوبین اپنے قیام کے دوران کراچی کی سماجی ، ثقافتی سرگرمیوں کا از خود مشاہدہ کریں گے۔
گورنر سندھ نے شرکاء کو امن و امان ، توانائی بحران کے خاتمہ اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے نہایت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ملک بھر میں خصوصاً سی پیک کے تحت بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
ڈچ ایمپلائز کو آپریشن پروگرام کے سینئر کنسلٹینٹ تاجر کورس نے کہا کہ اس کانفرنس کا ایک تاریخی عمارت میں افتتاح بہت خوشی کی بات ہے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز شرکا نے کراچی میں مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا جن میں مزار قائد، چرچ، مندر اور موہٹہ پیلس شامل تھے۔ انہوں نے گورنر سندھ کو جنوبی ایشیا ایمپلائزفورم کے قیام کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا ، عالمی ادارہ محنت کے بیورو آف ایمپلائز کی سینئر اسپیشلیسٹ رویندراپیئرس نے جنوبی ایشیا کے بارے میں مختلف اعداد و شمار بتائے۔
عالمی ادارہ محنت کی نمائندہ میں انگرڈ کرسچین نے کہا کہ عالمی ادارہ محنت تاجروں ، محنت کشوں اور حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتا ہے تاکہ مسائل کو ہر وقت حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیز نے کانفرنس کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ اد ا کیا۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved