لاہور،سیشن کورٹ میں فائرنگ، 2وکیل ہلاک
سیشن کورٹ میں وکلاءکے آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہوگئےہیں۔
پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج توثیر الرحمٰن کی عدالت کے باہر کاشف
راجپوت نامی وکیل نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وکیل رانا اشتیاق موقع
پر جاں بحق اور ایک وکیل اویس زخمی ہوگیا۔زخمی وکیل کو طبی امداد کے لیے
میو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا کاشف راجپوت اور جاں بحق وکیل رانا اشتیاق آپس میں کزن ہیں اور ان کا آپس میں جھگڑا چل رہا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس 31 جنوری کو بھی لاہور کی سیشن عدالت میں دو
گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ملزم جاں
بحق ہوگیا تھا۔