سوراب ، چرک کے شہر ی پانی کے حصو ل کے لئے پریشان، انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور
دور جدید میں بلوچستان میں سوراب کے علا قے چرک کے شہر ی پانی کے حصو ل کے
لئے نہ صرف پریشان ہیں بلکہ کئی علاقوں میں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ
سے پانی پینے پر مجبور ہیں ۔
جانوروں اور انسانوں کے ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے کے یہ مناظر سوراب کے
علاقے چرک کے ہیں،ہر قسم کی بنیادی سہولیات سے محروم سوراب کے علاقہ مکین
اس صورتحال کے باعث پریشان ہیں۔
چرک کے لوگ 25کلو میٹر کا فاصلہ طے کر نے کے بعد گدھوں کے ذریعے پا نی
لانے پر مجبور ہیں،علا قے کے بز رگ اور دیگر عمر کے لوگ میلو ں سفر کرکے
کنوو ں سے رسیوں کے ذریعے پا نی نکالتے ہیں۔
علا قہ میں نہ تو کوئی اسکول موجود ہے اور نہ ہی صحت کے بنیا دی مرکز ہیں۔
علا قہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو حصول تعلیم کے لئے 25سے 30کلو میٹر دورگدر جانا پڑتا ہے۔
اس موقع پر ایک نوجوان شہر ی کا کہنا تھا کہ