Feb 20, 2018 05:45 pm
views : 475
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Malik Muhammad Rafique Rajwana meets Multan Bar Delegation
لاہور ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات
لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسو سی
ایشن کے صدر ملک محبوب علی سندھیلہ کی قیادت میں 27رکنی وفد نے گورنر ہاؤس
میں ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا آئین
اور قانون کی بالادستی اور حقیقت جمہور یت کے استحکام کی ضمانت ہے اور تمام
آئینی اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوریت کے
استحکام کے لئے کوششیں کریں۔
ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں صرف وکلا ء ہی
پیش پیش نہ تھے بلکہ معاشرے کے ہر طبقے اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شخص
نے اس میں بھر پور حصہ لیا جو اس با ت کا ثبوت ہے کہ پورا معاشر ہ آئین
اور قانون کی بالادستی کے بارے میں شعو ر رکھتا ہے ۔
گورنر پنجاب نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی
بنانے اور سائلین کی مشکلا ت حل کرنے کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہیں اور ہر
قسم کے سیاسی نظریات سے بالا تر ہو کر انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے
حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے اور ان کی استعد
ادکار میں اضافے کے لئے حکومت نے متعدد پر وگرامز شر وع کئے ہیں ۔عوام کو
فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مشن وکلاء کے مؤثر کردار کے بغیر پورا
نہیں ہوسکتا اور اس سلسلے میں انہیں اپنا بھرپور کردار ادا کرناچاہیے۔